جانور کا بار بار گرم ہونا اور حمل کا نہ ٹہرنا

جانور کا بار بار گرم ہونا اور حمل کا نہ ٹہرنا

جانور کا بار بار گرم ہونا اور حمل کا نہ ٹہرنا
یہ ایک ایسا مسلہ ہے جو فارمر کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز کو بھی پریشان کرتا ہے. مندرجہ ذیل میں اس کے وجوہات اور اس کے مطابق علاج کا ذکر ہورہا ہے.
دو باتیں یاد رکھیں
پہلی بات گاۓ بھنس نارمل 18 سے 26 دنوں میں گرم ہوجاتی ہے. 21 دن اوسط ہے
دوسری بات کہ جب مادہ گرم ہو اور نر اس پر چڑھتا ہے اگر مادی جانور بھاگ کے اگے نکل جاۓ تو اس وقت ٹہرتی نہیں خواہ نر کا منی اس کے اعضا میں داخل ہو نہ ہو. مگر جب مادہ جانور، نر کو چڑھنے اور قبول کرنے کے لیے خود ہی کھڑی ہوجاۓ اور نر اس کے ساتھ ملائی کرے تو اگر مادہ کے رحم میں پیپ اور زخم (انفکشن) نہ ہو حمل ٹہرجاتی ہے. مادہ کا نر کو قبول کرنے کے وقت کو سٹنڈنگ ہیٹ کہتے ہے. ولائتی اور دوغلی نسل جب گرم ہوجاۓ تو 12 سے 18 گھنٹے میں ان کا سٹنڈنگ ہیٹ کا وقت پہنچتا ہے. جبکہ دیسی گائیوں میں 24 گھنٹوں کے بعد یہ وقت آتاہے. تحیقق سے پتہ چلا ہے کہ جنتا گرم ہونے کا وقت یا دن ذیادہ ہونگے اس جانور کو صبر کرکے نر سے ملائی یا بیج رکھوایا جاۓ.
حمل نہ ہونے کے کچھ وجوہات یہ ہے:
‏1) جلدی جلدی گرم ہونا
اس میں مادہ جانور 7 سے 17 دنوں کے بعد گرم ہوجاتی ہے. جانور چلتی پرتی ذیادہ ہے. اس کا وزن اور دودھ خوراک نہ کھانے کی وجہ سے کم آتی ہے. ایسا جانور عموما نر جانور کی طرح چست اور چالاک نظر آتی ہے. پاوں زمین پر کھنچتا ہے. ایسا جانور کا کھبی بھی گھبن نہیں ہوگی.
علاج: کنسپٹال 5 سی سی
‏2 ) ایسا جانور جس کا ہیٹ 21 دن بعد آۓ مگر اس کا دم اور کمر اوپر کو اٹھا ہوا ہو یا اس کے پیشاب خانے سے دہی کے طرح مادہ خارج ہو. اس کا رحم میں انفکشن ہوتاہے.
علاج: ایسے جانور کو ڈالماڈین یا سائیکومیٹ 2 سی سی کے سفٹوپر 15 سی سی 3 دن لگانا چاہیے.
سفٹوپر کی جگہ ٹرائی برسن 25 سی سی یا پنبیاٹک 2 ٹیکے روزانہ 3 دن لگانا چاہیے.
‏3) اگر جانور 35 دن کے بعد گرم ہوجاۓ تو ابتدائی ایام کے بچہ گرنا کا خطرہ ہوسکتا ہے. جانور سے ہلکا خون بھی آتا ہے.
علاج: ابتدائی ایام کا اسقاط حمل نقاص جنیات کے ملاپ کی وجہ نارمل بھی ہوتا ہے کیونکہ ایسا بچڑا اگر پیدا بھی ہوجاۓ تو عجب الخلق ہوگا. مگر جانوروں کا حمل پہچان کا اندرونی نظام کی کمزوری یا پروجسٹرن ہارمون کی کمی جو کہ کارپس لیوٹیم کے غیر مستحکم ہونے کی وجہ سے ہوجاتا ہے. ایسے جانور کو ملائی کے 4 تا 6 دن بعد 5 سی سی کنسپٹال یا ڈالمرازین لگانا چاہیے
4) ٹرائی کوسومیسز اس کو شارٹ ٹرائیکو بولتے ہیں . یہ نر اور مادہ کے اعضاۓ مخصوصا کے ایسے پروٹوزا جراثم ہے جو نر کے جنسی ملاپ سے دوسرے جانوروں کو پھیل جاتے ہیں. اس جراثم سے جہاں مادہ جانور کا حمل نہیں ٹہرتا وہاں اگر حمل کے دوران کسی جانور کو لگ جاۓ تو 3 ماہ کا بچہ مردہ گراتا ہے.
علاج: اس کا اگرچہ علاج ہے مگر چونکہ ایسے ادویات انسانوں کے لیے استعمال ہورہے ہیں اور جانور کے دودھ اور گوشت میں ان ادویات کا اثر اجاتا ہے، اس وجہ سے ایسے ادویات دودھ اور گوشت دینے والے جانوروں کے لیے منع ہے. علاج کے طور پر جانوروں ایک ہیٹ چھور کر اگلے ہیٹ پر ملائی کرنے سے مادہ جانور کا حمل ٹہرجاتا ہے. نر جانور کے اغضا مخصوصہ کے بال کاٹ کرکے اس کو جراثم کش ادویات لگانے سے یا صحت نر جانور کا بیج رکھنے سے مسئلہ ختم ہوجاتا ہے
تحریر ڈاکٹر سرتاج خان

Post a Comment

Trending

[random][gallery2]

Cattle Farming Tips & Tricks

[Cattle%20Farming%20Tips%20%26%20Tricks][fbig1]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget