جانوروں میں منہ کھر کی بیماری اور اس کا علاج | Foot-and-mouth Disease in Cattle Animals, Detection, Cure & Treatment in Urdu

جانوروں میں منہ کھر کی بیماری اور اس کا علاج | Foot-and-mouth Disease in Cattle Animals, Detection, Cure & Treatment in Urdu Symptoms, risk factors and treatments of Foot-and-mouth disease (Medical Condition) Foot-and-mouth disease or hoof-and-mouth disease is an infectious and sometimes fatal viral disease that affects cloven-hoofed animals, including domestic and wild bovids This video contains general medical information If in doubt, always seek professional medical advice. The medical information is not advice and should not be treated as such. The medical information is provided without any representations or warranties, express or implied. We do not warrant or represent that the medical information on this websiteis true, accurate, complete, current or non-misleading Professor Jonathan Rushton discusses his work on Foot and Mouth Disease detection and control in Bolivia. Management of infectious disease outbreaks in animal populations is a course covered in the MSc Veterinary Epidemiology and Public Health, a programme developed by academics at the Royal Veterinary College (RVC).

عمومی بیماری....... منہ کھر۔۔۔!
وجوحات وعلامات ، پھیلاؤ ، احتیاطی تدابیر اور علاج۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
یہ گائے، بھینس، بھیڑ اور بکریوں کی بہت اہم بیماری ہے۔اس سے ہر سال بہت سے مویشیوں کا نقصان ہوتا ہے۔ چھوٹے بچھڑوں اور بچھڑیوں میں یہ جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔اس بیماری سے،بڑی عمر کے جانوروں میں دودھ کی پیداوار میں انتہائی کمی واقع ہوجاتی ہے۔علاج کی وجہ سے فارم کے اخراجات کافی حد تک بڑھ جاتے ہیں۔گابن جانور اکثر اوقات بچہ ضائع کر دیتے ہیں اور اس وجہ سے جانور، عرصہ دراز تک بیمار رھتے ھیں۔
وجوحات وعلامات۔۔۔۔!
یہ بیماری ایک وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے جسے ایپھتو وائرس  Aphthovirus کہتے ہیں۔ بیماری پیدا کرنے والے وائرس کے ساتھ مختلف سیروٹاپس ہیں۔ 
پاکستان میں ان کی تین سیروٹاپس بہت عام پائے جاتے ہیں جن کا نام ، اے ، او & سی ( AO&C ) جانوروں کو تیز بخار ہو جاتا ہے۔جانور کے منہ کے اندر حیوانہ پر اور کھروں پر چھالے نمودار ہوجاتے ہیں۔کھروں میں موجود چھالے پھٹ جانے کی وجہ سے جانور لنگڑاہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔جانور کے منہ میں موجود چھالے کھانے میں دقت پیدا کرتے ہیں۔جانور اپنا وزن کم کر جاتے ہیں۔نر جانوروں میں حصیے سوج جاتے ہیں۔



پھیلاؤ۔۔۔۔۔!
یہ بیماری کئی طریقوں سے پھیلتی ہے۔بیمار جانوروں کو براہ راست چھونے سے یہ وائرس ہوا کے ذریعے کئی کلومیٹر تک پھیل جاتا ہے۔بیمار جانور جس کھرلی میں پانی پیتے ہیں اُس میں جانور کے تھوک کے ذریعے وائرس شامل ہو جاتا ہے۔تندرست جانور اس کھرلی میں پانی پینے سے بیمار ہو جاتے ہیں۔ جانوروں کے ساتھ کام کرنے والے لوگوں کے کپڑوں کے ذریعے بھی وائرس ایک جگہ سے دوسری جگہ پھیلتا ہے۔فارام پر آنے جانے والی گاڑیاں بھی وائرس کو پھیلانے کا باعث بنتی ہیں۔یہ بیماری جانوروں سے انسان میں آسکتی ہے لیکن انسان کے معدہ میں موجود تیزابیت وائرس کا خاتمہ کر دیتی ہے انسانوں میں کم پایا جاتا ہے۔
احتیاطی تدابیر۔۔ِ۔۔۔!
جانوروں کو مناسب وقت پر ویکسین لگوائیں۔سال میں حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس دو سےتین با ر کاروائیں۔ویکسین عمومی طور پر ستمبر اور فروری میں کروائی جاتی ہے۔فارم پر آنے والے نئے جانوروں کو علیحدہ رکھیں اور آتے ہی ویکسین کروائیں۔فارم پر غیر ضروری آمد رفت کو کنٹرول کریں۔شیڈ کوماہ میں دو سے تین بار اینٹی سپٹک محلول سے سپرے کروائیں۔ فارم پر استعمال ہونے والی مشینری اور اوزاروں کو صاف ستھرا رکھیں۔بیمار جانوروں کو صحت مند جانوروں سے علیحدہ رکھیں۔
علاج۔۔۔۔۔۔۔!
بیمار جانوروں کو فوری اینٹی بائیوٹیکس لگوائیں. مندرجہ ذیل اینٹی بائیوٹیکس کافی مفید ثابت ہوتی ہیں.
1: آموکسی سیلین۔
2: اکسی ٹیٹرا سائیکلین۔
مدافعتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے لیوا میزول استعمال کریں۔جانوروں کو وٹامین اے ، ڈی اور ای (A,D,E) کا استعمال کروائیں.
تیز بخار کی صورت میں مندرجہ ذیل ادویات کا استعمال کریں۔
1: فلونیکسن میگلومین۔
2: ڈکلوفینک سوڈیم۔
3: کیٹو پروفین۔
جانوروں میں پانی کی کمی پورا کرنے کے لئے ڈیکسٹروز کی بوتلین لگوائیں۔جانوروں کی ٹانگوں پر کاپر سلفیٹ یا فارملین ملے پانی میں بھگوئیے زخموں کو باقاعدگی سے جراثیم کش ادویات سے سپرے کریں۔ بیمار جانوروں کو آدھا کلوگھی گرم کرکے دیں اور اس کے ساتھ ہی آدھا درجن انڈے جانور کے مُنہ میں توڑ دیں اس سے جانور کو توانائی ملتی ہے انڈے میں وٹامن کافی مقدار میں ہوتا ہے اور انڈے کے خول سے مُنہ میں چھالے پس جاتے ہیں جس سے جانور کھانا پینا شروع کر دیتا ہے۔
مزید عمومی بیماریوں کی پوسٹ کے لیے گروپ میں سے ٹیچ رہیں۔ براہ مہربانی پوسٹ کو شیئر کریں تاکہ اور فارمر حضرات کی بھی مدد ہو سکے۔صدقہ جاریہ۔
نوٹ: تمام ادویات کی مقدار عموماً ادوایات پر درج ہوتی ہے یا ویٹرنری سٹور یا ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق استعمال کریں۔کمنٹس میں مقدار بتانا مناسب نہیں ہوتا اس کی وجہ کے جانور کی عمر اور حالت دیکھی جاتی ہے لٰہذا براۓ مہربانی مقدار سے متعلق سوالات پرعمل نہ کریں۔کہیں آپ کے جانوروں کو نقصان نہ ہو جاہے۔
اللہ آپ کو اور آپ کے جانوروں کو سلامت رکھے۔
آپ سے دعاؤں کی گزراش ہے۔
ایڈمن۔
اعجاز احمد۔

Post a Comment

Trending

[random][gallery2]

Cattle Farming Tips & Tricks

[Cattle%20Farming%20Tips%20%26%20Tricks][fbig1]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget