جانوروں کی غزائی ضروریت میں منرلز کا کردار Role of Minerals in Feed Requirements of Cattle Animals

جانوروں کی غزائی ضروریت میں منرلز کا کردار Role of Minerals in Feed Requirements of Cattle Animals
جانوروں کی غزائی ضروریت میں منرلز کا کردار Role of Minerals in Feed Requirements of Cattle Animals 

جانوروں کی غزائی ضروریت میں منرلز کا کردار:-

جانوروں خصوصا دودھ والے جانوروں کی صحت نشونما، دودھ کی پیداوار اور وقت پر بچہ جننے reproductive system کیلیے جانوروں کو بہت سے منرلز/مائیکرو منرلز کی مناسب مقدار میں ضرورت ہوتی ہے۔ ان منرلز میں کیلشیم ، فاسفورس، سوڈیم، کلوورائن،پوٹاشیم، میگنیشیم اور سلفر زیادہ اہم ہیں۔ میکرو منرلز جانور کی ہڈیوں اور ٹشوز کو بنانے میں خاص اہمیت رکھنے کے علاوہ جسم میں موجود مادوں کیلیے بھی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ منرلز جسم میں اساسیت اور تیزابیت کو کنٹرول رکھنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے علاوہ اعصابی نظام کی بہتری اور دماغ سے جسم کو ملنے والے سگنلز کی ترسیل کے نظام میں بھی اہم ہیں۔
کچھ منرلز تھوڑی مقدار میں چاہیے ہوتے ہیں ان منرلز کو مائیکرو منرلز کہتے ہیں ان میں کوبالٹ، کاپر، آئیوڈین، آئرن، میگانیز، سیلینیم اور زنک زیادہ اہم ہیں۔ یہ مائیکرو منرلز باڈی کے ٹشوز میں موجود ہوتے ہیں اور بعض اوقات enzymes اور جانوروں کے ہارمونز کیلیے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔

میکرو منرلز macro minerals کے فنکشن اور کمی کی علامات:-
کیلشیم calcium:-
جسم کیلیے ضروری مادوں مسلز، ہڈیوں، خون کو جمنے سے بچانے، ہارٹ بیٹ کو صحیح رکھنے جانور کی حسیات کو صحیح رکھنے میں اہم ہے۔ کیلشیم کی کمی سے جانور کی ہڈیوں کا کمزور ہوجانا، ٹوٹ پھوٹ کا،شکار ہوجانا اور سوکھڑا ہو جانا۔ دودھ کی پیداوار کا کم ہونا۔ ملک فیور کا خطرہ ہونا وغیرہ۔

کلورین chlorine:-
جسمانی مادوں کو صحیح طار پر جاری کرنا، ph کو کنٹرول میں رکھنا، معدے کے چوتھے خانے abomasum میں hclکا پیدا کرنے میں کلورین بہت اہم ہے۔ جسم کی خراب حالت، کھال کا کھردرا ہونا اور تیزی سے وزن گرنا کلورین کی کمی کی خاص نشانیاں ہیں۔

میگنیشم magnesium:-
جانور کے ڈھانچے، دماغ سے سگنلز کو جسم کے دوسرے حصوں کو پہنچانے اور enzymes کو صحیح رکھنے میں اہمیت کا حامل ہے۔ اس کی کمی بچوں کی نشونما کو آہستہ کر دیتی ہے اور ہڈیوں کی کمزوری کا باعث بنتی ہے، بڑے جانوروں میں چارے سے الرجی پیدا ہونا اور فوڈ پوائزننگ کا باعث بننا وغیرہ ہیں۔

فاسفورس phosphorus:-
ہڈیوں کو جوڑنے اور اپنی جگہ قائم رکھنے، ٹشوز اور خون کیلیے ضروری اچھی چکنائی کو پیدا کرنے، گلوکوز بنانے اور enzymes خے فنکشن کیلیے ضروری ہے۔ فاسفورس کی کمی سوکڑا، ہڈیوں کا ہمزور ہونا، جانور کا غیر ضروری چیزیں کھانا اور جانور کی فرٹیلٹی کو متاثر کرتا ہے۔

پوٹاشیم potassium:-
جسم کیلیے ضروری مادوں کو بیلنس رکھنے حسیات اور مسلز کی حرکات کو کنٹرول کرنے، آکسیجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے نظام کو صحیح رکھنے ph اور enzymes کو ایکٹو کرنے کیلے ضروری ہے۔ اسکی کمی جانور کے وزن کا گرنا، بھوک نہ لگنا، کمزور ہونے کا باعث بنتی ہے۔

سوڈیم sodium:-
جسمانی مادوں کو صحیح رکھنے PH کو کنٹرول کرنے کے علاوہ پورے جسم میں امائینو ایسڈ اور گلوکوز کو پہنچانے کے ساتھ ساتھ مسلز کی حرکات کو کنٹرول کرنے اور خوراک کے ہضم کرنے کے نظام کو ٹھیک رکھتا ہے۔ وزن گرنا، گوبر میں غیر ہضم شدہ خوراک کا نکلنا کھال کی چمک کا ختم ہوجانا وغیرہ سوڈیم کی کمی کی علامات ہیں۔

سلفر sulphur:-
یہ امائینو ایسڈ کیلیے ضروری ہوتا ہے، وٹامنز کو جسم کا حصہ بنانے، جسم میں توانائی کو پیدا کرنے وغیرہ کیلیے ضروری ہے۔ اسکی کمی سے جانور میں وزن بڑھانے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے۔

مائیکرو منرلز micro minerals کے فنکشن اور کمی کی علامات:-
کوبالٹ cobalt:-
معدے کا پہلا حصہ rumen کوبالٹ کی مدد سے vitamin B12 کو جسم کا حصہ بناتا ہے۔ جسم کا کھردرا ہونا ہیٹ سائیکل کا خراب ہونا،جانور کا حمل گرا دینا، نر اور مادہ جانوروں کا بانجھ پن اور خون کی کمی کوبالٹ کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔

کاپر copper:-
کاپر enzymes system کا ایک اہم جز ہے اسکی کمی خون کی کمی، بالوں کا جھڑنا، زخم کا دیر سے بھرنا اور جسم کے کسی حصے سے خون کے اخراج کا باعث بنتا ہے۔

آئیوڈین iodine:-
جانور کی نشونما، بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت، دودھ پیدا کرنے کی صلاحیت میں اہم ہے اسکی کمی بچوں میں گلہڑ کا باعث بنتی ہے۔

میگنیز meganiese:-
ہڈیوں کا توازن ٹھیک رکھنے، پروٹین کو بنانے، دوران خون اور کابوہائیڈریٹ کے نظام کیلیے ضروری ہے۔ ہڈیوں کی طاقت کا ختم ہوجانا، ہڈیوں کا جڑ جانا یا پھنس جانا، جوڑوں کا نارمل سے زیادہ بڑا ہوجانا، ٹانگوں کا مڑ جانااور کمزوری وغیرہ میگنیز کی کمی کی علامات ہیں۔

زنک zinc:-
زنک کا کردار DNAکے اسٹرکچر میں میں اہم ہوتا ہے، جسم میں توانائی پیدا کرنے کے فنکشن میں ضروری، کھروں اور سینگوں کیلیےضروری پروٹین میں اہمیت کا حامل ہے۔ اسکی کمی سے کھال کی چمک کا ختم ہوجانا، نشونما کا کم ہونا، بھوک کی کمی، ہڈیوں کے ٹھوس پن کی کمی، جنسی ہارمونز کا صحیح کام نا کرنا زخموں کا دیر سے ٹھیک ہونے وغیرہ کا باعث بنتا ہے۔

صرف جانوروں کی کھرلیوں میں نمک کی موجودگی، گڑ اور چونے کا،استعمال ان بہت سارے منرلز کی ضروریات کو پورا کرنے کی پوری پوری صلاحیت رکھتا ہے اس کے ساتھ منرلز مکسچر وغیرہ کا ریگولر استعمال فارمر کو بہت ساری پریشانیوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔
سمیر عزیز۔

Post a Comment

Trending

[random][gallery2]

Cattle Farming Tips & Tricks

[Cattle%20Farming%20Tips%20%26%20Tricks][fbig1]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget