جانوروں ساڑو کی شناخت اور علاج

ساڑو کی شناخت اکثر بھائی تب آکر مشورہ مانگتے ہیں جب بیماری عروج پر پہنچ جاتی ہے آج آپکو آسان اور سستے ٹیسٹ بتائے جائینگے اگر پہلی بار پڑھنے سے سمجھ نہ آئے تو دوسری بار پڑھ کر ہر پندرہویں دن تمام دودھیل مویشیوں کا دودھ ٹیسٹ کیا کریں ٹیسٹ کرنے کی وجہ سے بیماری کو ابتدائی مراحل میں ہی شناخت کیا جاسکتا ہے اور بروقت علاج سے تھن ضائع ہونے سے بچایا جاسکتا ہے پہلا طریقہ کچھ یوں ہے اجزاء؛ پانی: ایک گلاس سرف واشنگ پائوڈر؛ کھانے کے دو چمچے چائے کے خالی پیالے یا کپ ؛ چار عدد ململ کے کالے کپڑے کا چھوٹا سا ٹکڑا طریقہِ واردات؛ سرف کو پانی میں ملاکر حل کرلیں ہر پیالے میں تھوڑی مقدار میں ایک تھن کا دودھ دوہیں اسطرح چار پیالوں میں چار تھنوں کا دودھ ہو۔ پیالیوں میں دودھ دوہنے سے پہلے تھوڑا دودھ باہر گرانا چاہئے۔ دودھ سب پیالیوں میں برابر ڈایں ہر پیالے میں جتنا دودھ ڈالا ہے اتنا سرف کا محلول ڈالیں اب ہر پیالے کا دودھ کپڑے سے علیحدہ سے چھانیں جس پیالے کا دودھ پھٹا ہوا ہو، سمجھ لیں اس تھن پر ساڑو کی اثر ہو رہا ہے دوسرا نسخہ؛ اجزاء؛ برتن دھونے والا لیقوئڈ؛ چالیس ملی لیٹر پانی؛ ایکو سو پچاس ملی لیٹر فوڈ کلر کا محلول(تیز زردہ رنگ یا سبز رنگ مناسب ہے) ایک ملی لیٹر طریقہ واردات؛ ان تمام چیزوں کو مکس کرکے محلول بنالیں اور کسی ڈھکندار بوتل میں ڈال لیں ایک چمچ دودھ ہر تھن سے جدا جدا کپ میں لیں اور اس میں ایک ایک چمچ محلول ڈالیں اور ٹیسٹ کے رزلٹ کو نیچے دئے ہوئے پیمانے سے چیک کریں۔ نتائج؛ *دودھ عام دودھ کی طرح نظر آئے تو دودھ صحیح ہے ✔ *دودھ تھوڑا گاڑھا ہو جائے گا مگر اس کی زیادہ مقدار عام دودھ کی طرح رہے تو ساڑو شروع ہونے کی علامت ہے ✖ *دودھ جیلی کی طرح گاڑھا ہوجائے گا مگر اس میں تھوڑی سی مقدار عام دودھ کی طرح رہے تو ساڑو کچھ دنوں سے شروع ہے✘ *دودھ جیلی کی طرح مکمل گاڑھا ہوجائے گا تو سمجھیں ساڑو زور پکڑ چکا ہے ✘ انگریزی علاج؛ ایلو پیتھک علاج میں ساڑو کا علاج کرنے کیلیے اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال بھی کیا جاتا ہے جس میں اینٹی بائیوٹک میں ceftofer, amoxicilin, ampicilin, gentamycin, penicilin وغیرہ زیادہ تر استعمال کی جاتی ہیں پرہیز علاج سے بہتر ہے ساڑو کی ویکسین اگر بروقت کروائی جائے تو بھی استفادہ ممکن ہے دیسی علاج؛ اجزاء؛ لیموں 250 گرام دودھ آدھا کلو طریقہِ استعمال؛ لیموں کو کاٹ کر دودھ میں بھگو دیں اور اگلے دن صبح مسل کر جانور کو استعمال کرائیں یہ عمل 5 دن مسلسل کریں دوسرا نسخہ؛ اجزاء؛ لال کٹی ہوئی مرچ 250 گرام 1 لٹر پانی طریقہ استعمال؛ مرچ کو پانی میں اچھی طرح ابال لیں اور جب کھیر سی بن جائے تو اس میں 1پائو کوکنگ آئل ملا کر دو حصے بنا لیں اور دو دن میں یہ دونوں استعمال کرائیں تیسرا نسخہ؛ اجزاء؛ دیسی لہسن 1پائو دودھ 2 لٹر سفید زیرہ 100 گرام طریقہ استعمال؛ ان سب اجزاء کی کھیر روز بنا کر 5 دن تک کھلایں احتیاطی تدابیر؛ *جانوروں کو متوازن خوراک دیا کریں صرف سبزہ یا صرف خشکا مفید نہیں مکس کرکے دیا کریں *پینے کے پانی کا مستقل بندوبست کریں کہ جب جانور چاہے پی لے یا دن میں کم از چار بار پانی پلایا کریں *کھرلی میں نمک کا پتھر مستقل طور پر رکھیں *بازاری ونڈہ، منرل مکس اور ڈی سی پی جیسے گند سے پرہیز کریں *دیسی اجناس کا ونڈہ بنوا کر کھلایا کریں اس میں وہ تمام چیزیں ہیں جو منرل مکس، ڈی سی پی اور بازاری ونڈے کا ملاکر بھی نہیں ملتیں *سائلیج نہ تو ونڈے کا متبادل ہے نہ اس سے دودھ دگنا ہوسکتا ہے بلکہ اگر سائلیج میں مائکوٹاکسن ہو تو سائلیج ایک زہر بن جاتا ہے جس سے جانور ہلاک ہوسکتا ہے لہذاٰ تازہ چارے کو ترجیح دیں *گرما میں جانوروں کو سایہ دار، صاف جگہ مہیا کریں *چوائی سے پہلے اور بعد میں حوانہ ضرور دھوئیں *بچہ چوائی سے پہلے چھوڑیں چوائی کیبعد دودھ نہ پلائیں *چوائی کیبعد جانور کو کم از چبھیس منٹ تک نہ بیٹھنے دیں *جہاں جانور باندھتے ہیں وہاں چونے کا چھڑکاؤ کریں طالب دعا گجر ملنگ


ساڑو کی شناخت
اکثر بھائی تب آکر مشورہ مانگتے ہیں جب بیماری عروج پر پہنچ جاتی ہے
آج آپکو آسان اور سستے ٹیسٹ بتائے جائینگے اگر پہلی بار پڑھنے سے سمجھ نہ آئے تو دوسری بار پڑھ کر ہر پندرہویں دن تمام دودھیل مویشیوں کا دودھ ٹیسٹ کیا کریں
ٹیسٹ کرنے کی وجہ سے بیماری کو ابتدائی مراحل میں ہی شناخت کیا جاسکتا ہے اور بروقت علاج سے تھن ضائع ہونے سے بچایا جاسکتا ہے
پہلا طریقہ کچھ یوں ہے
اجزاء:
جانوروں ساڑو کی شناخت اور علاج
جانوروں ساڑو کی شناخت اور علاج

پانی: ایک گلاس
سرف واشنگ پائوڈر؛ کھانے کے دو چمچے
چائے کے خالی پیالے یا کپ ؛ چار عدد
ململ کے کالے کپڑے کا چھوٹا سا ٹکڑا
طریقہِ واردات؛
سرف کو پانی میں ملاکر حل کرلیں
ہر پیالے میں تھوڑی مقدار میں ایک تھن کا دودھ دوہیں اسطرح چار پیالوں میں چار تھنوں کا دودھ ہو۔
پیالیوں میں دودھ دوہنے سے پہلے تھوڑا دودھ باہر گرانا چاہئے۔
دودھ سب پیالیوں میں برابر ڈایں 
ہر پیالے میں جتنا دودھ ڈالا ہے اتنا سرف کا محلول ڈالیں
اب ہر پیالے کا دودھ کپڑے سے علیحدہ سے چھانیں
جس پیالے کا دودھ پھٹا ہوا ہو، سمجھ لیں اس تھن پر ساڑو کی اثر ہو رہا ہے



دوسرا نسخہ؛
اجزاء؛
برتن دھونے والا لیقوئڈ؛ چالیس ملی لیٹر
پانی؛ ایکو سو پچاس ملی لیٹر 
فوڈ کلر کا محلول(تیز زردہ رنگ یا سبز رنگ مناسب ہے) ایک ملی لیٹر
طریقہ واردات؛
ان تمام چیزوں کو مکس کرکے محلول بنالیں اور کسی ڈھکندار بوتل میں ڈال لیں
ایک چمچ دودھ ہر تھن سے جدا جدا کپ میں لیں اور اس میں ایک ایک چمچ محلول ڈالیں اور ٹیسٹ کے رزلٹ کو نیچے دئے ہوئے پیمانے سے چیک کریں۔
نتائج؛
*دودھ عام دودھ کی طرح نظر آئے تو دودھ صحیح ہے
*دودھ تھوڑا گاڑھا ہو جائے گا مگر اس کی زیادہ مقدار عام دودھ کی طرح رہے تو ساڑو شروع ہونے کی علامت ہے
*دودھ جیلی کی طرح گاڑھا ہوجائے گا مگر اس میں تھوڑی سی مقدار عام دودھ کی طرح رہے تو ساڑو کچھ دنوں سے شروع ہے
*دودھ جیلی کی طرح مکمل گاڑھا ہوجائے گا تو سمجھیں ساڑو زور پکڑ چکا ہے
انگریزی علاج؛
ایلو پیتھک علاج میں ساڑو کا علاج کرنے کیلیے اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال بھی کیا جاتا ہے جس میں اینٹی بائیوٹک میں ceftofer, amoxicilin, ampicilin, gentamycin, penicilin وغیرہ زیادہ تر استعمال کی جاتی ہیں پرہیز علاج سے بہتر ہے
ساڑو کی ویکسین اگر بروقت کروائی جائے تو بھی استفادہ ممکن ہے
دیسی علاج؛
اجزاء؛
لیموں 250 گرام
دودھ آدھا کلو
طریقہِ استعمال؛
لیموں کو کاٹ کر دودھ میں بھگو دیں اور اگلے دن صبح مسل کر جانور کو استعمال کرائیں یہ عمل 5 دن مسلسل کریں


دوسرا نسخہ؛
اجزاء؛
لال کٹی ہوئی مرچ 250 گرام
1 لٹر پانی
طریقہ استعمال؛
مرچ کو پانی میں اچھی طرح ابال لیں اور جب کھیر سی بن جائے تو اس میں 1پائو کوکنگ آئل ملا کر دو حصے بنا لیں اور دو دن میں یہ دونوں استعمال کرائیں
تیسرا نسخہ؛
اجزاء؛
دیسی لہسن 1پائو
دودھ 2 لٹر
سفید زیرہ 100 گرام
طریقہ استعمال؛ 
ان سب اجزاء کی کھیر روز بنا کر 5 دن تک کھلایں
احتیاطی تدابیر؛
*جانوروں کو متوازن خوراک دیا کریں صرف سبزہ یا صرف خشکا مفید نہیں مکس کرکے دیا کریں
*پینے کے پانی کا مستقل بندوبست کریں کہ جب جانور چاہے پی لے یا دن میں کم از چار بار پانی پلایا کریں 
*کھرلی میں نمک کا پتھر مستقل طور پر رکھیں 
*بازاری ونڈہ، منرل مکس اور ڈی سی پی جیسے گند سے پرہیز کریں
*دیسی اجناس کا ونڈہ بنوا کر کھلایا کریں اس میں وہ تمام چیزیں ہیں جو منرل مکس، ڈی سی پی اور بازاری ونڈے کا ملاکر بھی نہیں ملتیں 
*سائلیج نہ تو ونڈے کا متبادل ہے نہ اس سے دودھ دگنا ہوسکتا ہے بلکہ اگر سائلیج میں مائکوٹاکسن ہو تو سائلیج ایک زہر بن جاتا ہے جس سے جانور ہلاک ہوسکتا ہے لہذاٰ تازہ چارے کو ترجیح دیں
*گرما میں جانوروں کو سایہ دار، صاف جگہ مہیا کریں
*چوائی سے پہلے اور بعد میں حوانہ ضرور دھوئیں
*بچہ چوائی سے پہلے چھوڑیں چوائی کیبعد دودھ نہ پلائیں
*چوائی کیبعد جانور کو کم از چبھیس منٹ تک نہ بیٹھنے دیں
*جہاں جانور باندھتے ہیں وہاں چونے کا چھڑکاؤ کریں
طالب دعا
گجر ملنگ


Post a Comment

Trending

[random][gallery2]

Cattle Farming Tips & Tricks

[Cattle%20Farming%20Tips%20%26%20Tricks][fbig1]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget