دودھ دینے والے جانوروں کے لیے اگر سبز چارہ میسر نہ ہو تو کیا کھلائیں؟
پچھلے ڈیڑھ مہینے سے گھاس نہیں آرہا تھا لگاتار قلت ہوتی ہے دوماہ تک ہر سال میں توڑی اور اور ونڈہ مکس کر کے ڈال رہا تھا کبھی کبھار گھاس آ بھی جاتا تھا اب بھی قلت جاری ہے ایک ماہ اور لگے گا لیکن دودھ میں زرا برابر بھی فرق نہیں آیا . گھاس تھا تب بھی اتنا اور نہیں تھا اب بھی اتنا ہی ہے . اور میں نے ددیکھا ہے اکثر لوگ پوسٹ کرتے ہیں کہ توڑی قابل ہضم نہیں ہے اور کئی ایسی باتیں تو یہ میرے حساب سے تو بلکل غلط بات ہے توڑی زمانہ قدیم سے لوگ ااپنے جانوروں کو دیتے آرہے ہیں اس کی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا مکمل ہرا گھاس ڈال کر میں نے مشاہدہ کیا الگ سے جانور گوبر پتلا کرنا شروع ہوجاتے ہیں پانی شوق سے نہیں پیتے اور بعض جانوروں نے تو ایک ٹائم پانی پینا ہی چھوڑ دیا پھر گھاس اور توڑی مکس کر کے مشاہدہ کیا ہری چٹنی دینے کہ بعد جانور توڑی اور گھاس شوق سے کھاتے ہیں دودھ میں بھی اضافہ ہوا اور پانی کہ ڈرم میں چوبیس گھنٹے جانور کہ آگے رکھے گرمی صاف پانی ہر وقت سامنے ہونے سے جانور جب دل چاہے پانی پیتا ہے چارہ بھی شوق سے کھاتا ہے دودھ میں بھی اضافہ ہوا اور جانوروں کی صحت بھی اچھی ہوئی ہے . تو میرے وہ بھائی جو سبز چارے کی قلت کی وجہ سے پریشان ہیں بلکل پریشان نا ہوں اچھا ونڈہ ڈالیں پانی چوبیس گھنٹے سامنے رکھیں دودھ میں فرق نہیں آئے گا . اور ایک پوسٹ میں نے دیکھی تھی جس میں ایک بھائی میرے میلا پھینکنے والے مصالحے کہ بارے کہہ رہا تھا کہ مینے باہر ملکوں میں دیکھا ہے کہ گورے نہیں دیتے مصالحے اور ان کہ طریقے کہ بارے کہہ رہا تھا کچھ تو بھائیو ان کی تو بات آپ نا ہی کیا کرو تو بہتر ہے ہمارے ملک کو اللہ نے جن نعمتوں سے نوازا ہے وہ ترستے ہیں قدرتی علاج تب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کہ دور سے چلتا آرہا ہے جانور اس وقت بھی تھے اونٹ بکری گھوڑے اس وقت کون سے ٹیکے دوائیں تھی تب یہی دیسی طریقے تھے اور جانور صحت یاب ہوتے تھے اس لئے انگریزوں کی مثالیں دے کر دیسی طریقہ علاج اور قدرتی چیزیں کو غلط کہنا کی اپنی سوچ اپنے پاس ہی رکھیں ایسے افراد ان کہ لیئے سو دٹھیک ہے جسے وہ لون کہتے ہیں ہمارے لیے حرام ان کی لیے پردہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا لیکن ہمارے لیے معنی رکھتا ہے . میری اس ویڈیو کو یوٹیوب پر دس ہزار سے زائد لوگوں نے دیکھا ہے اور سراہاہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پرانے اور قدرتی اجزا کہ علاج کو آج بھی لوگ ٹیکہ دواوں سے زیادہ پسند کرتے ہیں ٹیکے اور دوائیں بھی اتنی ہی اہمیت کی حامل ہیں ان کی افادیت سے کوئی انکار نہیں جدید اور قدرتی اجزا کو ساتھ لے کر چلنے سے آپ کامیاب فارمنگ کرسکتے ہیں . شکریہ طالب دعا اعجاز مستوئی
Post a Comment