جانوروں کو مکھیوں اور خون چوسنے والے کیڑوں سے بچائو کا آسان علاج


جانوروں کو مکھیوں اور خون چوسنے والے کیڑوں سے بچائو کا آسان علاج:

فارم میں موجود مکھیاں، خون چوسنے والے اور کاٹنے والے کیڑے جانوروں کیلیے ہمیشہ پریشانی کا باعث بنتے ہیں اور جانور ان سے ہمیشہ پریشان نظر آتے ہیں۔ بعض اوقات جانور دودھ نکالتے وقت مکھیوں کی وجہ سے پریشان ہو کر بہت ہلتا ہے اور دودھ نکالنے والے کیلیے بھی پریشانی کا باعث بنتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ کیڑے اور مکھیاں بیماریوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ ٹرانسفر کرنے میں بھی سب سے زیادہ حصہ لیتی ہیں۔ دودھ کی پیداوار کا انحصار بھی جانور کے اچھے آرام اور ریلیکس ہونے پر ہے جانور جتنا زیادہ ریلیکس ہوگا اتنا ہی زیادہ جگالی کر کہ خوراک کو اچھی طرح ہضم کر کہ اپنے جسم کا حصہ بنانے کے ساتھ دودھ کی پیداوار کو بھی بہتر کرے گا جبکہ کسی بھی وجہ سے ڈسٹرب جانور اس عمل کو صحیح طرح سرانجام نہ دینے کی وجہ سے دودھ کی پیداوار کو بھی متاثر کرتا ہے اور فارم میں موجود مکھیاں جانوروں کی پریشانی کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔

کنٹرول:-
مکھیوں، مچھروں اور دوسرے کیڑوں کے کنٹرول کا سب سے اچھا طریقہ کیڑا مارادویات کا وقفے وقفے سے اسپرے ہے لیکن اگر اسپرے کرانے میں دشواری ہو تو صرف 2 چیزوں کے استعمال سے کافی حد تک اس مسئلے کو کنٹرول کیا جا،سکتا ہے۔

1۔ نیم کی نبولیوں کی گٹھلیاں 2 کلو
2۔ پانی 250 ملی لیٹر



  

نیم کی گٹھلیوں کو اچھی طرح کوٹ لیں کوٹنے کے اس عمل کے دوران تھوڑا تھوڑا پانی شامل کرتے جائیں تاکہ یہ گٹھلیاں پیسٹ کی شکل اختیار کر لیں ان گٹھلیوں کو اس وقت تک کوٹیں جب تک یہ پیسٹ برائون سے رنگ کا اور چپچپا سا ہوجائے اس کے بعد اس پیسٹ کو ململ کے کپڑے میں ڈال کر اچھی طرح نچوڑ کر اسکے پانی کو الگ کر لیں اور یہ پانی جانور کے جسم پر مل دیں یہ پانی نیچرل موسپیل کا کردار ادا کر کہ مکھیوں مچھروں وغیرہ کو جانور سے دور رکھنے میں کافی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

Post a Comment

Trending

[random][gallery2]

Cattle Farming Tips & Tricks

[Cattle%20Farming%20Tips%20%26%20Tricks][fbig1]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget