نیا ڈیری فارم بنانا اور جانوروں کیلئے اقدامات
نیا ڈیری فارم بنانا اور جانوروں کیلئے اقدامات نیا ڈیری فارم بنانا اور جانوروں کیلئے اقدامات شیڈ اور جگہ کا انتخاب: گرم علاقے میں شید شرغا غربا ہو اور ٹھنڈے علاقے میں جنوبا شمال جانب لمبائی روخ ہو. ایک جانور کو کھلے شیڈ میں 80 فٹ مربع جگہ چاہیے جبکہ 40 مربع فٹ جکہ بندھے ہوئے جانور کےلیے ضروری ہے. کھرلی کا جگہ الگ سے ہے. کوشش کرے کہ ایک بھنس اور دو گائے خریدو. بھنس کا دودھ کم از کم 12 کلو جبکہ گائے کا دودھ 20 کلو ہو. پہلی اور دوسری سوھئے والے جانور خریدنا ہے. جانور کے انکھ ناک اور منہ سے پانی یا پیپ نہ آئے. اس کا کمر چلتے ہوئے ٹیڑا نہ پڑے اور لنگڑا کر نہ چلے. چاروں تھن تسلی سے چیک کرے کہ اس سے دودھ کے دھارے ائے تھن لمبائی میں برابر اور ایک ہی لیول پہ ہو. جتنا جانور کا حیوانہ یا چڈا بڑا ہو اس کا دودھ ذیادہ ہوگا. مگر یاد رکھو کہ حیوانہ سخت اور گرم نہ ہو. کیونکہ ایسے جانور کا دودھ کم ہوتا ہے. کوشش کرے کہ تین وقت جانور کا دودھ اتارے کہ پیمائش کرئے. اگر کسی منڈی سے جانور خریدنا ہو تو کسی سیانے کو ساتھ لے جائے. جانور خریدنے کے بعد 7 ، 7 جانور ایک ٹریک میں ڈال دے. ان کے بچے اگے بندھے. رات کے وقت سفر کرے. جب جانور فارم پہ پہنچ جائے تو ڈسپرین یا پناڈول کے 10، 10 گولیاں جانور کو کھلائے. اگلے دن چچڑ کا سپرے اور ٹیکے لگوائیں. 2 دن کے بعد اگر جانور گھبن نہ تو البنزول یا والبازن دوائی پلائے. جانور کو منہ کھر یا گھل گھوتو کے حفاظتی ٹیکے لگوائے. پہلے تین دن جانور اپنا مطلوبہ دودھ سے کم دودھ دے گا. اس دوران پریشان نہ ہونا جانور کو پہلے دن عام خوراک اور سبز چارہ کھلانا اگلے دن سے ایک کلو ونڈا صبح ایک کلو شام کو ونڈا ڈالنا. دوسرے دن 2،2 ونڈا ڈالنا تیسرے دن 3،3 کلو ونڈا لگانا. جانور کا میل اور خون پھینکے کے چکروں سے بچ کے رہنا . ایسا کرنے سے جانور کو الٹا نقصان کا اہتمام ہوسکتا ہے. یاد رکھے کے جانوروں کا رحیم اندر ہی اندر سے میل اور خون جذب کرکے اپنا خون بناتا (اس وجہ سے جانوروں کو ماہ واری نہ آتی( دودھ کا مارکیٹ کرنا: یاد رکھو کہ کچھ لوگ اس ڈر کی وجہ سے کہ لوگ بھنس کے دودھ کے علاوہ گائے کا دودھ لینا پسند نہیں کرتے فارم پہ گائے نہیں رکھتے. یہ بہت غلط سوچ ہے. لوگ خالص دودھ لینا پسند کرتے ہے. اگر اس میں بلائی اور گاڑھا پن ذیادہ ہو تو ایسے دودھ کا مانگ بڑھ جاتا ہے. آپ گائے اور بھینس کا دودھ مکس کر کے وہ فروخت کریں. آپ نے گاہک کو شروع دن سے جو دودھ دیا آخری دن تک وہی دودھ دینا اپ پر لازم رہے گا . اگر صرف بھنس کا دودھ ہو یا گائے بھنس کا مکس دودھ ہو. گائے کو مارچ اپریل اور بھنس کو اکتوبر نومبر میں گھبن کرانے کا خاص نظام ہونے کا ضرورت ہونا چاہیے. ہر پندرہ دن بعد جانور کو گرمیوں کے موسم میں ایک پاو سرسوں کا آئل دو اور آئل دینے کے تین یا چار دن بعد ہاضمہ درست رکھنے اور بائی بادی ختم کرنے والا دیسی مصالحہ دو. دس جانوروں کو ایک مزدور آسانی سے سمبال سکھتا ہے
Post a Comment