جانوروں میں مصنوعی نسل کشی

جانوروں میں مصنوعی نسل کشی

جانوروں میں مصنوعی نسل کشی سے مراد

نر جانور سے مادہ تولید
حاصل کرکے اسکے زیادہ ٹیکے بنانا اور مصنوعی طریقہ سے اس مادہ تولید کو مادہ جانور کے رحم میں منتقل کرنے کو مصنوعی نسل کشی کہا جاتا ہے۔

مصنوعی نسل کشی کی ضروریات:

مصنوعی نسل کشی کے لئے مندرجہ ذیل کا ہونا ضروری ہے:

۱۔بہتر صلاحیتوں کا حامل نر جانور:

یہ وہ نر جانور ہے جس سے مادہ تولید کا حصول کیا جاتا ہے۔ یہ جانور عموما ایسی ماں کا بیٹا ہو تا ہے۔ جو زیادہ دودھ دینے والی ہو۔

۲۔مادہ تولید کا حصول:

مادہ تولید کے حصول کیلئے نر جانور کو خاص طریقہ سے سدھایا جاتا ہے۔ مادہ تولید کی مقدار ایک سانڈ یا بیل میں تین سی سات ملی لیٹر تک ہوتی ہے۔ اس مادہ کو لیبارٹری میں جانچ کر تیا ر کیا جاتا ہے۔ بیل کے مادہ تولید میں نر جرثوموں کی تعداد تقریبا ایک سے2 کروڑ فی ٹیکہ مقرر کی جاتی ہے۔ اس طرح ایک نر سے ایک دفعہ حاصل کئے جانے والے مادہ تولید سے تقریبا تین سو ٹیکے بنائے جا سکتے ہیں۔

مصنوعی نسل کشی کے فوائد

۱۔بہت نسل کی بڑھوتی:

اس طریقہ سے تھوڑے وقت میں زیادہ جانوروں کا حصول ممکن ہوتا ہے جو کہ نسل میں بہتر ہوں بہتر نسل کے سانڈ یا بیل سے حاصل کیا گیا مادہ تولید زیادہ گائیوں پر استعمال کیا جاتا ہے اور نتیجہ زیادہ جانور بہتر نسل کے تھوڑے وقت میں حاصل کئے جاتے ہیں۔

۲۔جنسی ملاپ سے پیدا شدہ بیماریوں کا تدارک:

مصنوعی نسل کشی کا ایک بڑا فائدہ جنسی ملاپ سے پیدا ہونے والی بےماریوں کا تدارک ہے۔ چونکہ نر جانور جس سے مادہ تولید حاصل کیا جاتا ہے اسکی خاص دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ اور بیماربوں کے متعلق عام ٹیسٹ بھی کئے جاتے ہیں۔ اس لئے جب اس سے مادہ تولید حاصل کیا جاتا ہے تو یہ بیماریوں سے پاک ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں جراثیم کش ادویات بھی شامل کی جاتی ہیں لہذا اس کے مادہ جانور میں منتقل کرنے سے کوئی بیماری پیدا نہیں ہوتی جب کہ قدرتی ملاپ مین ایسا ممکن ہے۔

مصنوعی نسل کشی کا طریقہ کار

مصنوعی نسل کشی کےلئے ٹیکنیشن کے پاس مندرجہ ذیل چیزیں ہونی چاہئیں۔

۱۔تازہ یا منجمد مادہ تولید

۲۔مصنوعی نسل کشی کی گن یا سرنج اور پلاسٹک کی نالی

۳۔خاص لباس اور دستانہ

۴۔ قینچی

مصنوعی نسل کشی کا ٹیکہ لگانے کےلئے گائے یا بھینس کا گرمائی میں ہونا بہت ضروری ہے۔ جب سب چیزیں مکمل ہوں تو گائے یا بھینس جو گرمائی میں ہو اس کو کسی درخت کے ساتھ اچھی طرح باندھ کر تیار کر لینا چاہئے۔ جانور کو باندھتے وقت یہ ذہن میں رکھیں کہ گائے کی پچھلی ٹانگیں باندھی جاتی ہیں جبکہ بھینس کی اگلی ٹانگیں باندھی جاتی ہیں۰

منجمد مادہ تولید سلنڈر سے باہر نکال کر پہلے سے تیار شدہ پانی (جسکا درجہ حرارت37ڈگری سینٹی گریڈہو) میں 30سیکنڈکےلئے رکھا جاتا ہے۔ اسکے بعد ٹیکہ کو خشک کرکے A.I.گن میں لوڈ کیا جاتا ہے اور اسکی سیل قینچی سے کاٹی جاتی ہے اسکے بعد اس گن پر پلاسٹک کی نالی چڑھا دی جاتی ہے ۰بائیں ہاتھ پر پلاسٹک کا دستانہ چڑھا کر اس کے اوپر سرسوں کا تیل یا مائع پیرافین لگا کر گائے کے مقعد میں ڈالا جاتا ہے۔ اب سروکس کو پکڑ کر وجائنا کے ذریعہ A.I. گن رحم میں پہنچائی جاتی ہے۔ اور پانچ سیکنڈ میں مادہ تولید رحم میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔

مصنوعی نسل کشی کا صحیح وقت:

مصنوعی نسل کشی کا ٹیکہ لگانے کا صحیح وقت گائے میں گرمائی میں آنے کے اٹھارہ گھنٹے بعد اور بھینس میں 12 گھنٹے بعد میں ہے۔

ٹیکہ لگانے کی صحیح جگہ:

ٹیکہ سروکس کے آخری حصہ سے باڈی آف یوٹرس میں چھوڑا جاتا ہے۔

Post a Comment

Trending

[random][gallery2]

Cattle Farming Tips & Tricks

[Cattle%20Farming%20Tips%20%26%20Tricks][fbig1]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget