گوٹ فارمنگ کے فوائد Is Goat Farming PROFITABLE in Pakistan? Success, Benefits & Failures Reasons of Goats Grazing & Farming in Urdu Hindi HD

گوٹ فارمنگ کے فوائد Is Goat Farming PROFITABLE in Pakistan? Success, Benefits & Failures Reasons of Goats Grazing & Farming in Urdu Hindi HD
گوٹ فارمنگ کے فوائد Is Goat Farming PROFITABLE in Pakistan? Success, Benefits & Failures Reasons of Goats Grazing & Farming in Urdu Hindi HD

عنوانگوٹ فارمنگ کے فوائد
اس موضوع پر مکمل ویڈیو دیکھیں 


تحریر: سید مبشر علی 
جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ کمرشل گوٹ فارمنگ دن بدن مقبول ہورہی ہے۔ 
یاد رکھیں کہ ایک کامیاب گوٹ فارمر بننے کے لیے مناسب بزنس پلان اور گوٹ فارمنگ کے بارے میں مناسب علم کا ہونا ضروری ہے۔ 
سب سے پہلے ہم گوٹ فارمنگ کے فوائد پر ایک نظر ڈالتے ہیں
جب بھی کوئی بھی بزنس شروع کرنے کے بارے میں سوچا جاتا ہے تو اپنے کاروبار کا موازنہ دوسرے کاروبار سے کیاجاتا ہے کہ اس میں منافع کا تناسب کیا ہے؟ کتنے خطرات ہیں؟ اور کاروبار میں مقابلہ بازی کی شرح کیا ہے؟ 
ڈیری فارمنگ کے مقابلے میں گوٹ فارمنگ آسان ہے۔
ڈیری فارمنگ میں زیادہ سرمایے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جبکہ گوٹ فارمنگ ایک بھینس کی خریداری میں استعمال ہونے والی رقم سے کام شروع کیا جاسکتا ہے۔ 
ڈیری فارمنگ شروع کرنے کے لیبر کی اشد ضرورت ہے، جبکہ گوٹ فارمنگ گھر کی عورتیں اور بچے بھی آسانی سے کرسکتے ہیں 
ڈیری فارمنگ میں منافع ایک جیسا نہیں رہتا جبکہ گوٹ فارمنگ میں ہرسال منافع بڑھتا ہے۔ 
بکریوں کو سنبھالنے کے لیے کسی خاص شیڈ کی ضرورت نہیں اس کے مقابلے میں ڈیری فارمنگ کے لیے تمام سہولتوں سے آراستہ شیڈ کی موجودگی ضروری ہے۔ 
گوٹ فارمنگ کے لیے شیڈ بنانے کے لیے خاص سامان کی ضرورت نہیں ہوتی ، گرمیوں میں عام بانس سے چار دیواری بنائی جاسکتی ہے۔ اور سردیوں میں عام سا کمرہ کافی ہوتا ہے۔ 
گوشت کے لیے پالی جانے والی بکریوں کا کاروبار سدا بہار ہے۔ کیونکہ مٹن کی طلب اس کی پیداوار سے زیادہ ہے۔ اس لیے بکری کو فروخت کرنے میں کسی جدوجہد کی ضرورت نہیں ہوتی۔ بلکہ بکری کو جیب میں موجود بلینک چیک کہا جاتا ہے ، جس وقت ضرورت ہو کیش کروا لیں۔ 
دوسرے جانوروں کی نسبت بکریوں میں کم بیماریاں اور کم شرح اموات ہوتی ہے۔ 
گوٹ فارمر کا علم دوسرے تمام لائیوسٹاک کے مقابلہ میں آسان ہے۔ عام پڑھا لکھا بندہ بھی تھوڑی توجہ سے تمام امور باآسانی سرانجام دے سکتا ہے۔ 
گوٹ فارمنگ میں خوراک ( سبز چارہ ، خشک چارہ اور ونڈا ) ادویات اور فارم کے انتظام کے بارے میں جاننا کافی ہے۔ 


دوستو: امید ہے یہ پوسٹ آپ کو پسند آئے گی۔ 
اللہ تعالیٰ آپ کو کامیابیوںسے نوازے ( آمین)
آپ کی دعاوں کا طالب : سید مبشر علی



Post a Comment

Trending

[random][gallery2]

Cattle Farming Tips & Tricks

[Cattle%20Farming%20Tips%20%26%20Tricks][fbig1]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget